ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیٹیاں کسی پر بوجھ نہیں ہوتیں: عدالت ِ عظمیٰ کاموقف

بیٹیاں کسی پر بوجھ نہیں ہوتیں: عدالت ِ عظمیٰ کاموقف

Mon, 25 Jul 2022 11:24:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے باپ کی طرف سے بیٹی کو کفالت دینے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں کسی پر بوجھ نہیں ہوتیں۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور اے ایس بوپنا کی بنچ نے جمعہ کو یہ ریمارکس اس وقت دیا، جب والد کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ عورت ایک بوجھ ہے۔ جسٹس چندر چوڑ نے آئین کے آرٹیکل 14 کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ریمارک کیا۔یہ آرٹیکل اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔ اس معاملے میں بنچ کو جمعہ کو بتایا گیا کہ متعلقہ بیٹی ایک وکیل ہے اور اس نے جوڈیشیل سروس کا ابتدائی امتحان پاس کیا ہے۔اس پر عدالت نے کہا کہ خاتون کو اپنے امتحانات پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ اپنے والد پر انحصار نہ کرے۔ بنچ نے باپ کو اگست تک بیٹی کو پچاس ہزار روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔


Share: